دادا بھائی انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر کے لیے ڈاکٹر ابوزر واجدی اور ڈاکٹر الطاف حسین کے ناموں کا انتخاب

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمن کی سربراہی میں قائم سہ رکنی کمیٹی نے دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کے ریکٹرکے عہدے کے لئے جامعہ کراچی کے سابق ڈین ڈاکٹر ابوزر واجدی اور اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین کے نام کا انتخاب کرلیا ہے۔

تلاش کمیٹی کے باقی دو اراکین میں سابق سینیٹرر حسیب خان اور معروف بزنس مین مجید بلاگم والا تھے۔ ذرائع کے مطابق دادا بھائی فائونڈیشن کے چیئرمین عبداللہ دادا بھائی نے میرٹ پر انسٹی ٹیوٹ کا ریکٹر مقرر کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی تلاش کمیٹی نے دادا بھائی کے انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کے ریکٹر کے عہدے کے لئے ایک درجن درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں چار امیدواروں کو انٹرویو کے لئے منتخب کیا گیا ،

ان میں ڈاکٹر ابوزر واجدی، ڈاکٹر الطاف حسین، نواب شاہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد سلیم اور ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سرفراز شاہ تھے۔ یاد رہے کہ دادا بھائی انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر مختار کو دو ماہ قبل نیشنل اسکلز یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا تھا جب سے یہ اسامی خالی تھی .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *