افغان سفیر بیٹی کیس: افغانستان تحقیقات سے بھاگ گیا، سفیر واپس بلا لیا

افغان سفیر علی خیل

اسلام آباد: افغانستان نے اسلام آباد میں اپنے سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور اس پر تشدد کے کیس میں تحقیقات سے بچنے کے لیے راہِ فرار اختیار کرلی اور اپنے سفیر کو اسلام آباد سے واپس بلالیا۔

افغان میڈیا نے حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں موجود اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل اور دیگر سفارتی عملے کی کابل واپسی کے احکامات جاری کیے گئے۔

افغان میڈیا نے اپنی حکومت کے اس اقدام کی تصدیق بھی کی جبکہ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ سفیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر واپس بلایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت کے مطابق افغانستان کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *