بھارت کا پاکستان کیخلاف سازش کا کھل کر اعتراف

جے شنکر

اسلام آباد: پاکستان کے دائمی دشمن ملک بھارت نے اب کھل کر اپنے پڑوسی ملک کے خلاف بین الاقوامی فورم پر سازش کرنے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جےشنکر نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنماؤں کے سامنے یہ اعتراف کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جے شنکر نے بی جے پی لیڈران کے سامنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ میں بھارت کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے اپنی کوششوں سے پاکستان کا گرے لسٹ میں رہنا یقینی بنایا۔

خیال رہے کہ پاکستان عالمی فورم پر یہ کہہ چکا ہے کہ بھارت عالمی فورم فیٹف کو سیاست کی نذر کرتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *