اٹک ، آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو نظر انداز کرنا اب ممکن نہیں ، مفتی تاج الدین ربانی

جمعیت علماء اسلام کے وفاشعار کارکنوں نے موجودہ عوام دشمن حکومت کے خلاف مسلسل تین سال سے تحریک میں رہ ک ثابت کردیا ہے کہ جمعیت جیسے فعال کارکن کسی بھی پارٹی کے پاس نہیں ، آنے والے کسی بھی الیکشن میں ملک کے تمام صوبوں میں جمعیت علماء اسلام کو نظر انداز کرنا اور خلائی کاروائی اب ممکن نہیں رہی ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کے امیر سابقہ امیدوار پی پی 3 مفتی تاج الدین ربانی نے جامعہ اشاعت الاسلام میں ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

انہوں نے اراکین شوری اور تمام تحصیلوں کے ذمے داروں کو عوامی مشکلات میں ان کی مددکرنے ، عوام کی خدمت جاری رکھنے اور ان نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کی تحریک میں دیگر جماعتوں سے مل کر منطقی انجام تک پہنچانےکی تلقین کی۔

مزید پڑھیں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل بانو کو پشاور تعیناتی پر مبارکباد، ملک مہر الہی

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے عوام بےزار ہے ، لیکن اس بے بس قوم کی آواز ہر میدان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب اور دیگر شامل جماعتوں کے قائدین ہرسطح پر بلند کررہے ہیں ۔

ان شاءاللہ تعالیٰ سوات کی طرح 13اگست کوعوام کا سمندر مزار قائد پر آئیگا اور موجودہ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سناے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 14اگست کو تمام تحصیلوں میں آزادی سیمینار ہونگے اور 7ستمبر کو تمام تحصیلوں میں ختمِ نبوت کے کنونشن ہونگے جس میں مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *