کینسر کیئر اسپتال ، 250 لاعلاج مریضوں کا مسکن

آپ سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایشیا کے بڑے کینسر ہسپتال جس کا نام Cancer care hospital ہے، جو کہ لا ہور کے نزدیک رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کی جگہ کے ساتھ ملحقہ ہے اور وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے اور شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے ،نے کام شروع کر دیاہے۔

تعمیر کا خرچہ مخیر حضرات نے اور عوام ا ناس کے عطیات سے کیاگیا ہے۔ اس ہسپتال میں دور دراز سے آئے گئے لوگوں کے لئیے قیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل فری یعنی مفت ہے صرف صاحب حیثیت لوگوں سے علاج کے پیسے لئیے جاتے ہیں۔ یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان سے بھی مریض آرہے ہیں جن کا علاج مفت کیا جا رہا ہے۔

شوکت خانم ہسپتال میں لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتا ہے جہاں وہ بہت تکلیف میں موت کا انتظار کرتے ہیں لیکن یہاں پر الحمدوللہ 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیا ہے جہا ں پر لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ(موت) تک رکھا جاتا ہے اور ان کی زندگی/ تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتا ہے اور ان کی خدمت کی جاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ہے۔

مزید پڑھیں: آج کا نوجوان بے راہ روی کا شکار کیوں؟

آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کے متعلق آگاہ کیا جائے تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہاں میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہاں پر پاکستان کے نامور اور تجربہ کار ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔

آخر میں آپ سے التجا ہے درخواست ہے کہ آپ اپنی بساط کے مطابق اس ہسپتال کی مزید تعمیر اور غریب مریضوں کے علاج کے لئے عطیات دیں اللہ تعالی اسکے بدلے میں آخرت میں اتنا نوازیں گے کہ آپ افسوس کریں گے کہ کاش میں اس سے زیادہ زندگی میں غریب نادار لوگوں کے علاج کے لئے دےدیتا۔ اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم دے آمین۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار انتقامی کاروائیوں پر آگئی ، سیاسی مقاصد کے لئے اداروں کا استعمال شرمناک ہے، سیدزین شاہ

ہم این ایف سی میں یوگا کرتے ہیں وہاں پر ڈاکٹر راؤ سلیم صاحب بھی ممبر ہیں ڈاکٹر صاحب جن کے عزیز فرشتہ صفت اور down to earth انسان جناب انور خان صاحب نے ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئیے ایک عالیشان اور جدید سہولتوں سے آراستہ مسجد تعمیر کروائی ہے کے افتتاح کے موقع پر ہم سب کو ہسپتال لے کر گئے اور ہسپتال کا وزٹ بھی کروایا۔ وہاں پر جا کر احساس ہوا کہ پاکستان نیک اور مخیر حضرات کی وجہ سے قائم ہے اور اللہ تعالی کا خاص کرم ہے ۔ وہاں پر ڈاکٹر شہریار ماہر کینسر جوکہ ہسپتال کے انچارج بھی ہیں نے بتایا کہ کوئی صاحب جن کا ان کو بھی پتہ نہیں ہے روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں۔ اللہ اکبر

آپ کواگر گنجائش ہو تو عطیات ضرور دیں اور جنت میں گھربنائیں۔ آخر میں گزارش ہے موسم برسات کی شجرکاری مہم میں ماحول کی بہتری۔ صاف ہوا اور آکسیجن اور صحت مند زند گی کیلئے اپنے حصے کے پودے ضرور لگائیں
جزاک اللہ

نوٹ: ادارے کا تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں، یہ بلاگ مصنف کی اپنی رائے پر مبنی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *