پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار انتقامی کاروائیوں پر آگئی ، سیاسی مقاصد کے لئے اداروں کا استعمال شرمناک ہے، سیدزین شاہ

کراچی()سندھ یونائیٹیڈ پارٹی و سندھ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما اور از خود گرفتاری دینے والے سیدزین شاہ نے کہا ہے کہ جیل میں مقید اسیروں کو نئے نئے جھوٹے کیسوں میں ملوث ٹھہرا کر سندھ کے قومی شعور پر نت نئے مظالم ڈھانے کا نیا سلسلہ ہے اور سندھ کی عوام کو اپنے حقوق کے لئیے جدوجہد کی سزا دینے کا عمل ہے۔

پیپلز پارٹی اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اس لئے انتقامی کاروائیوں پر آگئی ہے مگر ہمارے کارکنان ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ سیاسی مقاصد کے لئے اداروں کو استعمال کرنا انتہائی شرمناک ہے۔سندھ میں قبضہ مافیہ کے ذریعے حکومت چلائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل جیل کراچی میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے ایس یو پی کے کارکنوں وعہدداران سے ملاقات کو دوران کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی بھائی چارے کے جذبے پر استوار ہے ، کیپٹن عاصم ملک

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تخم میں برداشت کا جراثیم شامل ہے اس لئے ایسے جھوٹے مقدمات اور جیل کی اذیتوں سے ہم نہ پہلے کبھی ڈرے ہیں اور نہ اب ڈریں گے۔جھوٹے مقدمات ہمیں کچھ نہیں کرسکتے ہمارے حوصلے حمالیہ جبل سے بھی مضبوط ہیں۔حکومت ہمیں مقدمات اور انتقامی کاروائیوں سے ڈرا نہیں سکتی۔ ہمیں نہ پہلے دھمکایا اور جھکایا جا سکتا تھااور نہ اب کوئی کر سکتا ہے۔

سندھ یونائیٹیڈ پارٹی عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑتی رہے گی, ہم اپنے حقوق کے لئے، کوڑے، جیل کا پہلے بھی مقابلہ کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔سندھ یونائیٹیڈ پارٹی ایک نظریہ ہے اورمیں نہیں سمجھتا کہ آپ کسی ائیڈیالوجی کوقید رکرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم جیلوں میں جاتے ہیں تو وہاں ہمیں آباؤ اجداد کے قدموں کے نشان نظر آتے ہیں۔سندھ حکومت نے ہمیشہ پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ہے۔جو پیپلز پارٹی کا چہرہ بے نقاب کرتا ہے اور زرداری مافیا کی غنڈہ گردی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے اسی طرح انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے بے نامی سیاسی باپ کی باپ پارٹی سے ووٹ لے کرPDM کودھوکہ دیا،حافظ حمداللہ

سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، لحاظہ ہم سندھ حکومت اور سندھ پولیس کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ اس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے اور ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، عدالتیں ہمارے ساتھ ضرور انصاف کریں گی۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے سندھ حکومت کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *