پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی بھائی چارے کے جذبے پر استوار ہے ، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی بھائی چارے کے جذبے پر استوار ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو زوال نہیں، دو طرفہ تعلقات ہر دور میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی دوستی سب سے اہم ہے اور پاکستانی متحدہ عرب امارات کی دوستی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں، متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام کی محبت پاکستانیوں کیلئے لازوال تحفہ ہے اور پاکستانی عرب امارات کے بھائیوں کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج خداداد صلاحیتوں کی مالک ہے، دنیا میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں، کیپٹن عاصم ملک

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ہر پاکستانی بجا طور پر اس دوستی پر فخر کرتا ہے اور عرب امارات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *