حسن علی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے باہر

حسن علی

نوٹنگھم: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

حسن علی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *