نامور بھارتی اداکار نے سنجے دت کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

منابھائی

ممبئی: نامور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار نانا پاٹیکر اور سنجے دت دونوں ہی اداکاری کے میدان میں کسی سے کم نہیں، دونوں اداکاروں نے خود کو ایکشن، کامیڈی اور رومانوی ہر طرح کے کرداروں میں کچھ اس طرح سے ڈھالا کہ دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تاہم نانا پاٹیکر نے سنجے دت کےساتھ کام نہ کرنے کی جو قسم کھائی تھی اس کو انہوں نے آج تک نہیں توڑا، بالآخر نانا پاٹیکر کے اس رویہ کی وجہ سامنے آہی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار سنجے دت پر ممبئی بم دھماکوں کا الزام لگایا گیا اور بعد ازاں انہیں عدالت کی جانب سے سزا بھی سنائی گئی تاہم بعد میں سنجے دت تمام الزامات سے بری ہوگئے تھے۔

لیکن انہیں غیر قانونی ہتھیاروں کے کیس میں سزا بھگتنی پڑی جس کی وجہ سے اداکار نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کام نہ کرنے کی قسم کھائی تھی۔

نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ میں اپنے طور پر سنجے دت کو یہی سزا دے سکتا تھا کہ ان کے ساتھ احتجاجاً کام نہ کروں۔ انہوں نے جو جرم کیا وہ خطرناک تھا تاہم ان کی سزا کم نہیں ہونے چاہیے تھی کیوں کہ ملک میں ہر ایک کے لیے برابر قانون ہونا چاہیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *