پاکستانی اداکارہ سلطانہ ظفر 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ڈیلاس: نامور پاکستانی اداکارہ سلطانہ ظفر 66 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی نامور اداکارہ سلطانہ ظفر نے ڈرامہ سیریل تنہائیاں اور آخری چٹان میں اپنے کردار سے انڈسٹری میں پہچان بنائی۔
پاکستان آرٹس کاونسل (اسلام آباد) کی جانب سے ٹوئٹر پر اداکارہ سلطانہ ظفر کے موت کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی تاہم ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
Another gem lost.
Veteran Actress Sultana Zafar passed away in USA.
She was a big name in Pakistani drama industry. Sultana Zafar is known for drama serial Tanhaiyan, Akhri chattan.May her soul rest in peace.#SultanaZafar #Pakistanicelebrities #legendaryactress pic.twitter.com/e25cAbJDLC
— PNCA (@PNCAOfficial) July 16, 2021
ادکارہ سلطانہ ظفر طویل عرصے سے امریکی ریاست ڈیلاس میں مقیم تھیں جہاں وہ ’آرمالے اسٹوڈیو‘ کے نام سے اپنا بوتیک چلاتی تھیں اور 66 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔
سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔