کراچی، ایپکا کی جانب سے میٹرک کے کامیاب امتحانات کروانے پر چیئرمین سید شرف علی شاہ کو مبارکباد

میٹرک بورڈ

کراچی: آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن (ایپکا) نے کورونا وباء کی صورت حال کے باوجود بہترین امتحانات منعقد کروانے پر چیئرمین سید شرف علی شاہ صاحب کے کئے گئے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

ایپکا میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے عہدیداران عبدالوہاب لاکھو صدر، سلمان احمد خان، سنیئر نائب صدر، ارشاد احمد خان جمالی، جونیئر نائب صدر، شکیل لقمان جنرل سیکریٹری، زیڈ۔ایچ۔بھٹی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، بلال حسین فنانس سیکریٹری، شعیب سلیم پریس سیکریٹری اور امیر بخش آفس سیکریٹری نے اپنے خصوصی اجلاس میں حالیہ جاری بورڈ کے امتحانات کو کامیا ب بنانے پر چیئرمین سید شرف علی شاہ صاحب کی جانب سے خصوصی طور پر کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔

مزید پڑھیں: میٹرک بورڈ، 5جولائی کو مخصوص امتحانی مراکز پر منسوخ ہونے والا پرچہ 28جولائی کولینے کا فیصلہ، ناظم امتحانات

اجلاس نے موجودہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طلباء و طالبات کا بہترین ماحول میں سالانہ امتحانا ت 2021 منعقد کروانے پر چیئرمین صاحب کو مبارکباد پیش کی۔ امتحانات کے بہترین انعقاد کے لیے تعاون کرنے پر اساتذہ وامتحانی عملہ،،والدین، طلباو طالبات اور بورڈ ملازمین کی خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *