تحریک لبیک و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ”آئمہ اہل بیت اطہارؓ کانفرنس“ کا انعقاد

لاہور( ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آئمہ اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی ناموس کے تحفظ کے سلسلہ میں بہت بڑی ”آئمہ اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر طریقت، حضرت پیر سید محمد ظہیر سلطان شاہ بخاری نے کی۔

تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے آئمہ اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی عظمت و شان کے بارے میں اپنا تحقیقی اور تفصیلی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا: تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم تعظیم صحابہ و اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دے گی۔ آئمہ اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم علم و حکمت اور رشد و ہدایت کے ستارے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا اعزاز ذریت رسول ﷺ ہونا ہے۔ ان کی تعلیمات باعث نجات اور ان کے مزارات قبولیت دعا اور حل مشکلات کے مراکز ہیں۔ ان کی محبت اللہ تعالیٰ کا انعام اور معاذاللہ ان کی عداوت جہنم کا ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے کراچی کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا

ایک قرارداد کے ذریعے کانفرنس کے تمام شرکاء نے آئمہ اہل بیت کے گستاخ عبد الرحمن سلفی نامی شخص کی کڑی سزا کا مطالبہ کیا گیا۔ نیز خاندانی تشدد کے بل کو مسلمانوں کی روحانی اور اخلاقی اقدار کا قاتل قرار دیتے ہوئے اس بل کو مسترد کیا گیا۔

سملک شام کے عظیم سکالر فضیلۃ الشیخ عبد الہادی بن الخرسہ دمشقی الازہری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: صحابہ و اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی تعظیم و توقیر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ ایک مومن کے لیے یہ دونوں محبتیں لازم و ملزوم ہیں۔ یہ محبتیں افتراق و انتشار کا نہیں، اتفاق و اتحاد کا درس دیتی ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اسحاق الوری نے کہا: ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ہم اہل سنت و جماعت کے قائد ہیں۔ ان کے خلاف سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ آپ نے ہمیشہ نظریات اہل سنت کا پرچم بلند کیا ہے۔ آخری سانس تک ہم ان کا ساتھ دیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی غائب،ٹریفک جام

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مفتی محمد مستنصر جاوید جلالی نے کہا: محبت اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم دونوں جہاں میں کامیابی کی دلیل ہے۔ صاحبزادہ محمد مرتضیٰ علی ہاشمی نے کہا: تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کا قافلہ ناموس اہل بیت و ناموس صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی پاسبانی کا فریضہ ادا کرتا رہے گا۔

کانفرنس میں علامہ محمد حبیب اللہ سیالوی، حافظ محمد ذوہیب جلالی، مفتی محمد طاہر نواز طحاوی، پیر سید محمد ابو بکر شاہ، مفتی محمد عمران رضا شیرازی، پروفیسر محمد ضیاء المصطفیٰ منور، مفتی محمد مدثر رضوی، مفتی محمد جاوید اجمیری، مفتی محمد اسحاق جلالی، علامہ فرمان علی حیدری، علامہ محمد صدیق مصحفی، علامہ محمد فیاض وٹو، علامہ محمد رضاء المصطفیٰ رازی، قاری سکندر حیات جلالی، مولانا محمد الیاس جلالی سمیت علماء و مشائخ اہل سنت اور عوام اہل سنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *