جامعہ مخزن العلوم میں آتشزدگی، تمام ریکارڈ جل گیا

کراچی : جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کے ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ریکارڈ روم میں موجود جامعہ کا سارا دستاویزی ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے ریکارڈ روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے روم میں موجود پچاس سال تک کا دستاویزی ریکارڈ اور مدرسے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

جامعہ کی انتظامیہ نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی، جس کے باعث آگ سے مزید کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *