انگلینڈ کے بعد بھارتی کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار

ط

لندن: انگلینڈ میں موجود بھارتی کھلاڑی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ان دنوں انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ میں ہی موجود ہے تاہم بائیوسیکور ببل کے باوجود کورونا وائرس نے بھارتی ٹیم پر حملہ کردیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پانٹ کا کورونا ٹیسٹ 8 جولائی کو مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے جب کہ اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر دیانند گیرانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے فیملی ارکان سمیت تمام لوگوں نے لندن میں کورونا ویکسین لگوادی ہے جب کہ مزید احتیاط کے لیے تمام لوگوں کے روزانہ کے بنیاد پر ٹیسٹ لیے جارہے ہیں اور ہم نے تمام معاملے پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *