بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نئی مشکل میں پھنس گئیں

بھارتی اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کیخلاف مسیحی برادری کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر شکایت درج کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اپنی کتاب ’’پریگنینسی بائبل‘‘ کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں۔ بھارت کے ایک مسیحی گروپ نے کتاب کے عنوان کے باعث مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور کی کتاب کے عنوان میں موجود لفظ ’’بائبل‘‘ کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

کرینہ کپور کے خلاف پولیس میں درخواست کسی بھی طبقے کے مذہبی عقائد کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے ارادے کے تحت درج کی گئی ہے۔

پولیس نے شکایت درج کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور سمیت تین لوگوں کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے تاہم ہم نے اب تک مقدمہ درج نہیں کروایا کیوں کہ یہ کیس ممبئی پولیس کا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *