جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری، حلقے میں کارنر میٹنگزکا انعقاد

راولا کوٹ ( ) جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے ایل اے 21 اور 22سے نامزد امیدواروں انجینئر کاشف جمیل کا قاضی گلی میں اور کرنل(ر)ظفر خادم کا پائینولہ میں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔

ہمارا مقابلہ کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ریاست کشمیر کے دشمنوں سے ہے،جنہوں نے کشمیریوں کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالا۔ہم نے سیاست کا آغاز کاروبار نہیں خدمت اور عبادت سمجھ کرکیا ہے۔کرسی کا نشان مضبوط اور مستحکم ریاست کشمیر کا نشان ہے ،کشمیرمیں امن، روزگار اور تجارت کی بہتری کے لیے کرسی پر مہر لگائیں۔ہم آپ کے ووٹ کی حفاظت اورحلقے کے مسائل حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے ایل اے 22نامزد امیدوارکرنل(ر)ظفر خادم نے پائینولہ میں کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: یوم شداء کشمیر ، جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کا شہداء کو خراج عقیدت اور مشن کو آگے بڑھانے کا عزم

کرنل(ر)ظفر خادم کاکہنا تھا کہ میں نے ایل اے 22دیکھا امیدواروں نے جو وعدے کئے وہ وفا نہیں ہوئے۔ہم جھوٹ کی جگہ سچ لانا چاہتے ہیں،خیانت کی جگہ امانت و دیانت لانا چاہتے ہیں۔لوٹ کھسوٹ کی جگہ ریاست کشمیر کے خزانے کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں،ہم سوچ و بچار کے بعد سیاست میں آئے۔ہم کسی کا ووٹ خراب کرنے نہیں آئے بلکہ ریاست کشمیرکے استحکام کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔منتخب ہونے کے بعد خود نہیں کھاﺅں گا بلکہ حلقے پر لگاﺅں گا۔25جولائی تک ترقیاتی کاموں پرپابندی ہے اس کے بعد اللہ نے جتنی توفیق دی ہے کام کروائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدمت کی سیاست کریں گے، مسئلہ کشمیر ذاتی یا سیاسی نہیں بلکہ یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ مقبوضہ کشمےر کے عوام اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کررہے ہیں،کشمیر کی آزادی پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کی ضمانت ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں: انتخابی اصلاحات پر مشاورت کیلئے صدر مملکت کی اپوزیشن کو ایوانِ صدر آنے کی دعوت

ادھر جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے حلقہ 4 ایل اے 21سے نامزد امیدوار انجینئر کاشف جمیل نے چک راولا کوٹ میں ڈور ٹو ڈور کمپین اور قاضی گلی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مداریوں کو گھر بھیجنے کا وقت آن پہنچا ہے ، ریاست کشمیر کے حقیقی وارث میدان عمل میں آچکے ہیں،25جولائی کوکرسی کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں،لوٹ کھسوٹ کے اس نظام کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ہمارا مقصد کشمیری قوم کے حقیقی مفادات کا تحفظ ہے۔

اس موقع پر اہل علاقہ نے اپنی برادریوںسمیت ان کی بھر پور مددو حمایت کا اعلان کیا۔کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران انجینئر کاشف جمیل کا کہنا تھا کہ کشمیر پہ مافیا قابض ہے جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے،اس مافیا کا مقصد کرپشن ،لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں۔موروثی سیاست نے ریاست کشمیر کے وسائل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہم نے اسی بحران سے ریاست کشمیر کو نکالنے کے لیے میدان سیاست میں قدم رکھا ہے۔غربت ،بے روزگاری کا خاتمہ اور ریاست کشمیر کا استحکام جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کی اولین ترجیح ہے۔مفادات کی بجائے شرافت کی سیاست کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ25 جولائی کا دن عوام کو لوٹنے والوں کے احتساب کا دن ہے۔ریاست کشمیر کے استحکام کے لئے میدان سیاست میں آئے ہیں۔ کشمیر کے شہدائ،غازیوں،مجاہدوں،ماﺅں اوربہنوں کی عصمتو ں کا قرض ہمارے کاندھوں کے اوپر ہے۔ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ریاست کشمیرکو محفوظ ،مستحکم بنائیں گے۔25جولائی کوکرسی کے انتخابی نشان پر مہر لگا کرہمیں کامیاب کریں،یہ کشمیریوں کی کامیابی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *