یوم شداء کشمیر ، جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کا شہداء کو خراج عقیدت اور مشن کو آگے بڑھانے کا عزم

بھمبر( ) جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ کے زیراہتما م یوم شداء کشمیر کے موقع پر عظیم الشان عزم شہداء کانفرنس وریلی نکالی گی۔ریلی کی قیادت سربراہ جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ سردار بابر حسین اور امیداور برائے ممبر قانون ساز اسمبلی ایل اے 7 محمد علی اختر نے کی۔ ریلی میں بھمبر و گردنواح سے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

شرکاء موٹر سائیکل،کار،جیپ پر سوار تھے جو نعرے لگاتے ریلی کی صورت میں بڑھنگ چوک سے بھمبر لاری اڈا پہنچے،پارٹی کارکنوں اور انجمن تاجران کی جانب سے ریلی کے شرکاء کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا،ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی گی جبکہ ریلی کے لاری اڈا پہنچنے پر عظیم الشان شہداء کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا،راشد محمود سومرو

کانفرنس سے سربراہ جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ سردار بابر حسین،امیدوار ممبر قانون ساز اسمبلی محمد علی اختر،حلقہ ایل اے 4 سماہنی سے امیدوار برائے ممبر قانون ساز اسمبلی عارف آزاد،مرکزی رہنماجموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ میجر ر جہانگیر،حمزہ رافع ودیگر نے خطاب کیا۔

سربراہ جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ سردار بابر حسین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ شہداء کے مشن کو آگے بڑھائے گی،یہ پارٹی شہدا اور غازیوں کی پارٹی ہے،اس جماعت کا قیام کشمیر کی بھارتی بندر بانٹ کے خلاف وجود میں آیا،کسی مودی کو یہ حق حاصل نہیں کہ کشمیر پر اپنے قبضے کا فیصلہ سنائے،ہم بھارت کے اس جابرانہ فیصلے کے خلاف پوری مزاحمت کریں گے۔

کشمیر کے نوجوان طے کرچکے ہیں کہ اب آزادی لے کر رہیں گے،آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے طے کیا ہے کہ ہم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے،جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ شہداء اور غازیوں کی جماعت ہے،ہم جیتیں یا ہاریں، کشمیریوں کے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کریں گے۔

مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ کی فضیلت

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں پارٹیاں بدلنے والے لوگ قابض ہیں اور ہم ان کو شکست فاش دیں گے،آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروانا ہمارا بنیادی مطالبہ ہے،بلدیاتی انتخابات آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے لازم و ملزوم ہیں،آزاد کشمیر پر قابض مافیا بلدیاتی انتخابات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے کرسی کے نشان پر مہر لگائیں اور اپنے حقوق محفوظ کریں۔

ایل اے 7 سے امیداوار برائے ممبر قانون سازاسمبلی محمد علی اختر کا کہنا تھا کہ آج ہم شہداء کی یاد منارہے ہیں جنہوں نے لہو سے اس تحریک کی بنیاد رکھی،شہدا نے ایک اذان کی تکمیل کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ اور کراچی کی بہتری کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

انہوں نے مزید کہا کہ بھمبر کی عوام پر ظلم کرنے والوں کا راستہ روکنے کے لیے ہم میدان میں اترے ہیں،ہمارے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہمارے تعلیمی اداروں پرقبضہ مافیا قابض ہے،یہ پرانے سیاستدان اس دھرتی کے مجرم ہیں،احتساب کے کھوکھلے نعرے اب نہیں چلیں گے،تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،بھبمر میں ہونے والی کرپشن کا احتساب ہونا ضروری ہے،قومی خزانے کی لوٹ مار کے خلاف جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ میدان میں اتری ہے،تعمیر و ترقی کے کھوکھلے دعووں کی بجائے ہم عمل کے میدان میں کھڑے ہوں گے،کشمیر کی عوام پر اب مزید ظلم نہیں ہونے دیں گے۔

میجر ر جہانگیر،حمزہ رافع ودیگر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے حقوق ڈالنے والوں کے خلاف جموں کشمیر یونائٹیڈ موومنٹ سیسہ پلائی دیوار ہے،کشمیریوں کو اب مزید رسوا نہیں ہونے دیں گے،عوام مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور کشمیر کی خوشحالی کیلئے کرسی کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں،ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ظلم کے خلاف کل بھی کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے،یہ مفاد پرستی کا آخری الیکشن ہے، آئندہ ایسا نہیں ہوگا،ہم نظریہ کی بنیاد پر انتخاب لڑیں گے اور ہمارا نظریہ لا الہ الا اللہ ہے،بھمبر کی عوام کرسی پر مہر لگا کر ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *