مسجدِ نبوی، پانی ٹھنڈا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا نظام

مسجدِ نبوی کے ایئر کنڈیشننگ سسٹم کے تحت مرکزی اسٹیشن میں پانی کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے، جو کہ پانی کو ٹھنڈا کرنے کا دنیا کا سب سے بڑا سسٹم ہے، جہاں پانی کو (5)ڈگری سیلسیس تک ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔

اس کام کے لیے چھ مشینیں ہیں اور ہر مشین کی کولنگ پاور (3400) تین ہزار چار سو ٹن فی گھنٹہ ہے، پھر اس ٹھنڈے پانی کو (90) نوے سینٹی میٹر قُطر والے موصل پائپوں کے ذریعےسرنگ کے راستے مسجدِ نبوی تک پہنچایا جاتا ہے۔


مزید پڑھیں: منڈی ضرور جائیں مگر

پھر اُس ٹھنڈے پانی کو خود کار طور پر مناسب مقدار میں ہوا ہینڈل کرنے والی (151) ایک سو اکاون اکائیوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے، جہاں سے مسجد کے ستونوں سے متصل ایئر کنڈیشن کی جالیوں کے ذریعے ٹھنڈی ہوا مسجد میں پہنچائی جاتی ہے۔

اہوا کو ٹھنڈا کرنے کے بعد وہ پانی موصل پائپوں کے ذریعے سرنگ کے راستے دوبارہ کولنگ اسٹیشن واپس لوٹ جاتا ہے تاکہ اسے دوبارہ ٹھنڈا کرکے بھیجا جاسکے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *