ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے انگلینڈ کے کپتان سمیت 9 کھلاڑیوں کی واپسی

دورہ پاکستان

لندن: پاکستان کو ایک روزہ سیریز میں بدترین شکست دینے کے بعد انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی وائرس کو شکست دے چکے ہیں اور اب ٹی ٹوئنٹئ سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں کپتان ایون مورگن سمیت 9 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کپتانی کے فرائض ایون مورگن انجام دیں گے دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی برسٹو ،جیک بال ، ٹام بنٹن، جوز بٹلر ،ٹام کرن ، لوئس گریگوی، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید ،جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلنیڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *