ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادشہزاد اکبرنے بیرون ممالک کے دوروں پر 39 لاکھ پھونک دیئے ،

شہزاد اکبرنے بیرون ممالک کے دوروں پر 39 لاکھ پھونک دیئے ،

الرٹ نیوز : اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، ایسٹ ریکوری یونٹ کے ماہرین اورممبران نے بھی غیر ملکی دورے کئے ، شہزاد اکبر، ماہرین اور ممبران نے مجموعی طور پر 11 غیر ملکی دورے کئے ان غیر ملکی دوروں پر مجموعی اخراجات 39 لاکھ 44 ہزار 37 روپے کے ہوئے۔

شہزاد اکبر نےسوئزر لینڈ اور دبئی کا ایک ایک اور لندن کے 2 دورے کئے ، شہزاد اکبر کے سوئس دورے پر 4 لاکھ 15 ہزار969 روپے خرچ ہوئے ہیں ، دبئی کے دورے پر 3 لاکھ 18 ہزار 48 روپے خرچ ہوئے ہیں ، لندن کے 3 روزہ دورے پر2 لاکھ 97 ہزار 475 اور5 روزہ دورے پر7 لاکھ 41 ہزار 525 روپے خرچ ہوئے ۔

شہزاد اکبر کے دوروں پر مجموعی طور پر 17 لاکھ 73 ہزار17 روپے ہوئے ہیں ، قانونی ماہرین کے لندن کے 4 دوروں پر 15 لاکھ 92 ہزار 464 روپے خرچ ہوئے ہیں ، یونٹ کے ممبران کے 3 غیر ملکی دوروں پر 5 لاکھ 78 ہزار 55 روپے کا خرچہ ہوا ، یونٹ ممبران نے سوئزر لینڈ کا ایک اور چین کے 2 دورے کئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا