کرس گیل نے ٹی ٹوئٹنٹی میں 14ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

کرس گیل

جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنزبنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران انہوں نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے پہلے اور واحد بلے باز بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’کرس گیل وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں آج تک کوئی پہنچ نہیں پایا‘‘۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *