سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے 49 ذہین طلبہ کے لئے اسکالرشپ ایوارڈ کی منظوری

سندھ: ()سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن مختلف تعلیمی پروگرامز کے ذریعے گزشتہ بیس برسوں سے سندھ کے بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ، فاؤنڈیشن اپنے اسکالرشپ پروگرام: سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام (ایس ایس اِی ایس پی) جوکہ ایک قابل ذکر اور عمدہ پروگرام ہے کے تحت 2791 طلباء سندھ اور پاکستان کے دیگر معیاری اداروں میں پوسٹ پرائمری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ایس ای ایف نے چھ قابل اعتماد انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس میں آئی بی اے پبلک اسکول اینڈ کمیونٹی کالجز سکھر ، حیدرآباد ، پبلک اسکول میرپورخاص ، گڈاپ پبلک اسکول کراچی، این جے وی ایچ ایس اسکول کراچی اور ڈاکٹر اے کیو خان اسکول سسٹم اسلام آباد شامل ہیں۔ ان 6 تعلیمی اداروں کے ذریعہ ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد طلبا کو میرٹ پر منتخب کر کے انہیں اسکالرشپ دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی چیمبر آف کامرس کا SMIU کے طلبہ کیلئے انٹرنشپ

مزید برآں ، اس سال فاؤنڈیشن نے ، 49 طلباء جو سندھ کے سرکاری اور ایس اِی ایف کے اسکولز میں پڑھنے والے طلباء جنہوں نے بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز، شہید بینظیر آباد میں جنرل میرٹ پر داخلہ حاصل کیا، ان کے لئے اسکالرشپ منظور کی ہے۔ یہ اسکالرشپ طلبہ کو سندھ کے بہترین تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے لیے کارآمد رہے گی خاص کر کووڈ -19کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال جس میں بہت سے خاندان معاشی مشکلات کا شکار ہیں مدد گار ثابت ہو گی۔

مزید برآں ، فاؤنڈیشن سرکاری اسکولوں کے طلبا و طلبات کی مدد کے لئے سندھ کے دیگر کیڈٹ کالجز کے ساتھ بھی اسی طرح کے انتظامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ حکومت سندھ پرعزم ہے کہ سندھ کے عوام کو قابل اعتماد تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کی جاسکے – سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن خاص طور پر کووڈ -19کے دورانیے میں حکومت سندھ کے اس نظریہ کو حاصل کرنے کے لئے اہم کردار رہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *