ہاکی ورلڈ کپ کے ہیرو نوید عالم کینسر کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے

کراچی: پاکستان ہاکی کے مایہ ناز فل بیک، 1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ اور 1994 ورلڈ کپ سکواڈ کے کم عُمر ترین پرائیڈ آف پرفامنس اولمپین نوید عالم کینسر کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ادا کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے 49 ذہین طلبہ کے لئے اسکالرشپ ایوارڈ کی منظوری

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر ر جاوید ارشد منج سمیت پاکستان ہاکی فیملی سے وابسطہ شخصیات، اولمپینز انٹرنیشنل کھلاڑی ، ٹیکنیکل آفیشلز نماز جنازہ میں شرکت کرینگے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *