فواد چوہدری نے دوسرے صحافی کو بھی تھپڑ دے مارا،

لاوہر : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھری محفل میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کر دیا۔

لاہور میں وزیر آبپاشی محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فواد چوہدری اور مبشر لقمان میں جھگڑا ہوگیا ، فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ دے مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سارا واقعہ 25 سے 30 سکینڈ پر مبنی تھا جس کے بعد وہاں موجود وفاقی وزراء اور دیگر مہمانان نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو علیحدہ کیا ۔

فواد چوہدری نے اس کے بعد ایک ٹویٹ کیاجس میں لکھا کہ مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئ تعلق نہیں یہ وہ طوائفیں ہیں جوصحافت میں گھس گئ ہیں، ایسے صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ تقریب میں جہانگیر ترین سمیت وفاقی و صوبائی وزراء سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات موجود تھیں اور وہ اس غیر معمولی واقعے پر دنگ رہ گئے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مبشرلقمان جیسے لوگوں کاصحافت سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ صحافت میں گھس گئےہیں ایسے لوگوں کوبے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک شادی کی ہی تقریب میں 14 جون 2019 کو اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو بھی تھپر مارا تھا ،فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کو فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں آمنا سامنا ہوا تھا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں