اداکارہ بشریٰ انصاری ایک بار پھر تنقید کی زد میں

کراچی: اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں شوبز انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔
شادی کی تقریب میں اداکارہ بشریٰ انصاری سمیت مہوش حیات اور کبریٰ خان سمیت کئی اداکاروں نے ڈانس کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری کی اذان سمیع کے ساتھ شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔