اداکارہ ماہرہ خان نے خفیہ شادی پر خاموشی توڑ دی

ماہرہ خان

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں ’جھوٹا‘ قرار دے دیا۔

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے ’میشن‘ کی ایک ویڈیو میں مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دیے اور ان سوالوں میں سے ایک سوال ان کی خفیہ شادی سے متعلق بھی تھا۔

ماہرہ خان نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ انہوں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی اور یہ کہ وہ جب بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی تو سب کو معلوم ہوجائے گا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ویڈیو کے دوران ثبوت کے طور پر اپنی انگلیاں دکھائیں اور کہا کہ دیکھیں انہوں نے کوئی انگوٹھی بھی نہیں پہن رکھی۔

واضح رہے اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا اذلان ہے جب کے ان کی شادی 2015 میں ختم ہوگئی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *