بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا گیا

بھارتی اداکار

ممبئی: میونسپل کارپوریشن نے کورونا کیسز میں اضافے پر اداکار سنیل شیٹھی کا اپارٹمنٹ سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور اب بھارت میں بھی یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کے ممبئی کے اپارٹمنٹ ’پریتھوی‘ میں بھی کورونا وائرس کی قسم ’ڈیلٹا ویرنٹ‘ پہنچ گئی۔

سنیل کے اپارٹمنٹ میں 5 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے اور ان میں ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ کی قسم پائی گئی ہے جس کے بعد اپارٹمنٹ کو سیل کردیا گیا۔

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سنیل شیٹھی ان دنوں کام کے سلسلے میں ممبئی سے باہر ہیں تاہم ان کی فیملی گھر میں محفوظ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *