مظفرآباد ایل اے 22 جھنڈاٹی بنگوئیں میں تحریک انصاف کا بڑا جلسہ

علی امین گنڈاپور آزاد کشمیر

مظفرآباد : ایل اے 22 جھنڈاٹی بنگوئیں کے مقام پر شاہدہ صغیر کی جانب سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جلسہ عام میں وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور، وزیر مواصلات مراد سعید، نامزد امیدوار اسمبلی سردار تنویر الیاس خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، معزز مہمانوں کا پنڈال پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور، سردار تنویرالیاس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں خوشحالی کا دور آنے والا ہے، کشمیر کی عوام جانتی ہے کہ یہ الیکشن آزاد کشمیر کی تبدیلی کی طرف پہلا قدم ہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی عوام میں کشمیر کو لے کر ایک غلط تاثر دے رہی ہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ کشمیر کا حقیقی سفیر بن کر لڑا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *