پی ڈی ایم کی 29 جولائی کو کراچی جلسہ عام کی تاریخ تبدیل

کراچی : پی ڈی ایم سندھ کے کنوینئر اور جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہیکہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کی مشاورت سے 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ عام کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے کراچی جلسہ عام اب 13 اگست کو ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی سندھ کے ذمہ داران اور کارکنان کے نام ویڈیو پیغام میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 13 آگست کا جلسہ عام غاصب وفاقی حکومت کیساتھ سندھ کے نااہل حکمرانوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ، سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث صوبہ مسائلستان بنتا جارہا ہے، کراچی جلسہ عام سندھ کے جزائر اور اراضی فروخت کرنے والوں کیخلاف تحریک کا آغاز ہوگا ، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے ہستالوں کی حالات زار کسی جنگ زدہ ملک کے ہسپتالوں سے بدتر ہوتی جارہی ہے ، 60 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ تھرپارکر سے کشمور اور کراچی تا جیکب آباد غربت بیروزگاری اور بدامنی عروج پر ہے ، پیپلز پارٹی کا آبائی شہر لاڑکانہ موہنجودڑو کے کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔

جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث صوبے بھر میں چوری راہزنی کی ورادتوں میں سنگین حد تک اضافہ ہوچکا ہے ، اغوا برائے تاوان کے ملزمان سندھ حکومت کی ناک کے نیچے واردتیں کررہے ہیں ان تمام مسائل 13 اگست کو کراچی جلسہ عام میں ہائی لائٹ کرکے صوبے میں نئی تحریک کا آغاز کریں گے۔
کراچی جلسہ عام 13 اگست جمعتہ کی شام کو مزار قائد کے احاطے میں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے گماشتوں کو بتائیں گے کہ عوامی اجتماعات کیسے منعقد کئے جاتے ہیں ۔ کراچی جلسہ ملک کی تاریخ کا سب بڑا اور اور فیصلہ کن جلسہ عام ثابت ہوگا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *