پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا 15جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

کیمسٹ کی ہڑتال

کراچی : پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین صلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ کسی بھی مفاد کے بغیر کرونا وبا کے دوران عوامی خدمت کو مقدم رکھا لیکن حکومت نے پھر بھی ادویہ پر ایڈوانسں ٹیکسں لاگوکردیا۔ ایڈوانس ٹیکس کا جو طریقہ کار حکومت نے ہم پر لاگو کیا ہے وہ ایک بہت مشکل عمل ہے جو ناقابل عمل ہے ۔

انہوں نےکہا کہ ہمارا کام ادویات سپلائی کرنا ہے اس کے پہلے ہی ہمارے پاس ایک برا اسٹاف رکھنا پڑتا ہے ۔ جب کے ایڈوانس ٹیکس جمع کرنے کے لئے کافی اسٹاف کی ضرورت ہو گی اور اس کے اخراجات ایڈوانس ٹیکس سے زیادہ ہیں اس لئے یہ عمل نا ممکن ہے۔لہذا ہم ایڈوانس ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں اور ملک بھر میں حکومتی ظالمانہ اقدامات کے خلاف 15 جولائی کو ملک بھر میں فارما برادری ہرتال کریگی کیونکہ فارما سے وابستہ تمام تاجر 236 جی اور 236 ایچ اایڈوانسں ٹیکسں کو مسترد کرتے ہیں

اجلاس میں پی سی ڈی اے کے چئیرمین صلاح الدین شیخ ،سید سراج الدین ،فارما برادری کے مرکزی رہنما زاہد بختاوری غلام ہاشم نورانی کراچی، مرزا اعظم میر پور خاص، زاہد علی سانگھر،عبدالعزیز میمن عمر کوٹ،حاجی غفار سکھر، مبین خان پشاور ،امجد بٹ گجرات، اسلم پرویز کے پی کے، عمران انور فیصل آباد، ارشد اعوان راولپنڈی ، روح اللہ کوئٹہ سلمان خان ملتان ارشد سرگودھا شہزاد لاہور اور دیگر شریک تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *