فائیو جی ٹیکنالوجی کیس میں بھارتی اداکارہ کو ایک ہفتے کی مہلت

عدالت

ممبئی: عدالت نے فائیو جی ٹیکنالوجی کیس میں بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ کو جرمانے کی ادائیگی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے بھارت میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر دہلی ہائی کورٹ نے جوہی چاولہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے بھارت میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کو روکنے کے لیے درخواست کو اداکارہ کی جانب سے سستی شہرت کے لیے کیا گیا اقدام قرار دیا تھا۔

بھارتی اداکارہ نے اب تک جرمانے کی رقم عدالت میں جمع نہیں کروائی جس پر دہلی ہائی کورٹ نے حیرت کا اظہار کیا اور جوہی چاؤلہ کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ مدعی کے اس رویے پر عدالت حیران ہے کہ اس نے ابھی تک با عزت طریقے سے جرمانہ ادا نہیں کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *