کرینہ اور سیف کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آگیا

بھارتی اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے اپنے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی طرح دوسرے بیٹے کا نام میڈیا سے خفیہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی تاہم اب میڈیا کی جانب سے ان کے دوسرے بیٹے کا نام سامنے آنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’’جے‘‘ رکھا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلے انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام سیف علی خان کے والد کانام ’’منصور‘‘ رکھنے پر غور کیا تاہم اب وہ اپنے بیٹے کو ’’جے‘‘ کہہ کر بلاتے ہیں۔

خیال رہے لاطینی زبان میں جے کا مطلب ’’نیلے رنگ کا پرندہ‘‘ ہے تاہم فی الحال کرینہ اور سیف کی جانب سے دوسرے بیٹے کے نام سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے یہاں رواں سال 21 فروری کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم اب تک اداکار جوڑی کی جانب سے نہ ہی بچے کا واضح چہرہ مداحوں کےسامنے لایا گیا اور نہ ہی نام بتایا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *