مسجد الحرام میں توسیع کے منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل

مکہ : (ویب ڈیسک ) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرم شریف میں توسیع کا منصوبہ 2023ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق حرم انتظامیہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عمار الاحمدی نے مکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حرم شریف میں توسیع کے منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔

منصوبہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد ہے اور کسی رکاوٹ کے بغیر کام جاری ہے۔الاحمدی نے مزید کہا کہ توسیعی منصوبہ کئی مرحلوں پر مشتمل تھا۔ پہلے مرحلے میں سابقہ عمارتیں منہدم کی گئیں۔

مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ کے بارے میں حیران کن معلومات، جن کا آپ کو آج تک علم ہی نہیں

دوسرے مرحلے میں منہدم شدہ مقامات کی صفائی کی گئی۔تیسرے مرحلے میں تعمیرات کا کام انجام دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ توسیعی منصوبے کے تحت طہارت خانے، وضو خانے، الیکٹرانک زینے، لفٹیں، سی سی کیمرے سب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2023ء تک پورے منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *