میٹرک بورڈ کے امتحانات میں بدنظمی شہر کا نظام تعلیم تباہ کرنےکی سازش ہے،آفاق احمد

آفاق احمد

کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد نے تمام مہاجر نوجوانوں کو متحد ہونے اور ایک پرچم تلے جمع ہونے کا مشورہ دیدیا ۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہاجروں کے حقوق کے لئے نوجوانوں کو ایک ہونا پڑیگا۔ یہ بات انھوں نے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ انھوں نے کہا میٹرک بورڈ کے امتحانات میں بدنظمی شہر کے نظام تعلیم تباہ کرنےکی سازش ہے ناانصافی سندھ حکومت کررہی ہے شکایت کس سے کریں ۔

انھوں نے کہا میٹرک بورڈ کے امتحانات میں طلبہ وطالبات کے ساتھ اہلخانہ بھی اذیت کا شکار رہے یہ سب کچھ شہر کا نظام تعلیم تباہ کرنے کی سازش ہے۔آفاق احمد کا کہنا تھا کہ تین کروڑ ابادی کے لئے تین ہزار جبکہ سولہ لاکھ کی آبادی کے لئے چار ہزار اسکول مہاجر دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے نا انصافی کی شکایت کس سے کریں۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ ظلم زیادتیاں کب تک برداشت کی جائیں گی آج قوم متحد ہوجائے تو تمام مسائل حل ہونگے جب تک ایک نہیں ہونگےہم اپنے فیصلے نہیں منوا سکتے مرتضی وہاب کی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کو خوش آمدید کہوں گا۔

انھوں نے اعلان کیا کہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے اپنی پالیسی کو نرم کرتا ہوں اور متحدہ کے کارکنان سمیت مہاجر نوجوانوں کو اپنی پارٹی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *