ایک اور بھارتی اداکارہ ہالی ووڈ میں انٹری دینے کیلیے تیار

بھارتی اداکارہ

ممبئی: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے تیاری کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں جس کے لیے بھارتی اداکارہ نے وہاں کی مقبول ترین ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای (WME) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ڈارلنگ’ کی شوٹنگ کا بھی آغاز کردیا ہے اور اس کے علاوہ وہ جلد ہی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ رنویر سنگھ کے ہمراہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ‘روکی اور رانی کی پریم کہانی’ کی شوٹنگ کا آغاز بھی جلد کرنے والی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *