ہری پور، ریحانہ میرا خان محمد قتل کیس کا نامزد ملزم نثار احمد باعزت بری

ہری پور( )ریحانہ میراخان محمدقتل کیس کانامزدملزم نثارماڈل کورٹ سے باعزت بری ۔ملزم کی طرف سے مقدمے کی پیروی ممتازقانون دان اللہ یارخان ترین ایڈوکیٹ نے کی۔

تھانہ سرائے صالح کی حدودموضع ریحانہ میرامیں 6اپریل 2015کوآتشیں اسلحے سے فائرنگ کے خان محمد ولد محمد ریاض کو قتل کر دیا گیا تھا مقتول کے چچا فیاض ولد عبد الستار کی طرف سے مزکورہ قتل کیس میں نثار احمد ولد کالا کے خلاف دعویداری کی گئی تاہم ملزم نے گرفتاری نہیں دی

مزید پڑھیں: مفتی تقی عثمان کے پیچھے چاقو لانے والا مشکوک شخص گرفتار

2020ءمیں ملزم نثارکی گرفتاری کے بعد مقدمے کی کاروائی شروع ہوئی ملزم کی طرف سے مقدمے کی پیروی ممتاز قانون دان اللہ یارخان ترین ایڈوکیٹ نے کی مقدمے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹ کے جج سجاد جان نے فیصلہ سناتے ہوئے ناقص شہادتوں کی بنا پر نامزد ملزم نثار احمد کو باعزت بری کردیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *