ہری پور، جامع مسجد الخلیل میں پانی کی شدید قلت، طلبہ و طالبات کو مشکلات درپیش

ہری پور( ) موسم گرما کی شدت اور زیر زمین پانی کے خشک ہو جانے کے باعث جامع مسجد الخلیل و جامع مخزن العلوم خلیلیہ سکندر پور ہری پور ہزارہ میں موجود پانچ بورنگز میں سے چار خشک ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے پانی کے شدید بحران کا سامناہے ۔ جس کے سبب طلبہ وطالبات کے کھانے پکانے پینے اور وضوء کے حوالہ شدید مشکل درپیش ہیں۔

تاحال نمازیوں اور طلبہ وطالبات کیلئے پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلیے عارضی طور پر پانی کے ٹینکر منگوائے جا رہے ہیں۔ جس پرکثیر لاگت آرہی ہے اور ادارہ کی ضرورت پوری کرنے میں ناکافی ہیں۔ چونکہ جامعہ میں ہمہ وقت 400 سے زائد طلبہ وطالبات رہائش پذیر رہتے ہیں لہذا پانی کے اس بحران سے نمٹنے کیلیے نئی 12 انچ کی کیسنگ اور پانچ سو فٹ گہرائی والی بورنگ کی ضرورت ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں جب زیرزمین پانی کی سطح کم ہو تب بھی جامعہ کے طلبہ و طالبات اور نمازیوں کو پانی کے حوالہ سے کبھی مشکل در پیش نہ آئے

مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر انتخابات ، کے پی کے دو حلقوں میں انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل

جس پر تقریبا 10 دس لاکھ روپے کا خرچ آئے گا ، یہ صدقہ جاریہ بھی ہے اور دین سیکھنے والوں کے ساتھ تعاون بھی ہے۔ آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ جامعہ کے ساتھ اس صدقہ جاریہ میں تعاون فرمائیں اور ہمیشہ کے ثواب کے مستحق بنیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *