آزاد جموں و کشمیر انتخابات ، کے پی کے دو حلقوں میں انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل

پشاور(نمائندہ وصال احمد) رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 25 جولائی2021 کو ہونیوالے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا میں دو حلقوں میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔آج پشاور میں تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں جائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، ہارون خان شینواری، ڈائریکٹر الیکشنز خوشحا ل زادہ، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز ضیاء الرحیم، ریٹرننگ آفیسر برائے حلقہ LA-45وادی کشمیر 6-ریجنل الیکشن کمشنر، پشاور فضل حکیم، ریٹرننگ آفیسربرائے حلقہ LA-39 جموں 6-ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، اسلام آباد نعیم احمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، پشاور سید ظہور شاہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرہ پرویز اقبال، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان، شہاب الدین، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرڈی آئی خان، حیات اللہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ذیشان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، ہری پور شوکت حسین، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، مانسہرہ، اسحاق خان اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، سوات فریداللہ جو کہ اپنے متعلقہ اضلاع میں بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کام کر رہے ہیں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: کھلابٹ ، پکھرال سیکٹر نمبر2 مکمل طور پر غیر قانونی تجاوزات کی زد میں

اجلاس میں دونوں ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز نے صوبائی الیکشن کمشنر کو اب تک ہونیوالے انتظامات بارے بریفنگ دی، اور یقین دلایا کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا، صوبائی الیکشن کمشنر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ پولنگ اسکیم کی تیاری، سٹاف کی تعیناتی سمیت ان کی تربیت اور انتخابی مواد بروقت حاصل کرنے کے حوالہ سے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیکورٹی کے انتطامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی کے اداروں کے ساتھ بھی اجلاس بلائیں، تاکہ یہ انتخابات پر امن انداز میں منعقد ہوں۔شرکاء نے اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر کو اپنی تجاویز دیں اور پراگرس سے آگاہ کیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ LA-45کے لئے 41پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں مرد حضرات کے لئے 7، خواتین کے لئے 9اور مشترکہ طور پر 25پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جبکہ 3860 مرد ووٹرز اور 3091خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،؎۔

مزید پڑھیں: اسمارٹ کلاس رومز کا تصور،تعلیمی شعبے میں انقلابی قدم ثابت ہوگا، گورنر سندھ عمران اسماعیل

اسی طرح حلقہ LA-39 جموں میں مرد حضرات کے لئے 7پولنگ اسٹیشن، خواتین کے لئے 10 اور 13پولنگ اسٹیشن مشترکہ طور پر بنائے گئے ہیں، اسی طرح اسی حلقہ میں خیبرپختونخوا سے 263 مرد اور 242 خواتین اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک جاری رہیگی۔ تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں موجود ووٹرز کو 5 بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حلقہ LA-45 میں 4امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں احمد مشاہد مشتاق، عبدالماجدخان، عبدالناصر خان اور نورالباری شامل ہیں۔ جبکہ حلقہ LA 39جموں میں کُل 13 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں امجد خورشید، چوہدری فخر زمان، راجہ سلیمان صدیق، راجہ محمد صدیق، راشد محمود، عائشہ مصطفی، عبدالرحمان، محمد امین چغتائی، محمد وحید، مرزا تجمل حسین جرال، نازیہ نیاز، نظر عباس شاہ اور وجاہت الیاس شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *