چیف اکرام الدین کا فلم سٹار دلیپ کمار کی وفات پر اظہار تعزیت و اظہار افسوس

جرمن : گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ دلیپ کمار کی وفات پر اظہار تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا نام قابل احترام استاد کی حیثیت سے زبان زد عام ہے۔ آج بولی وڈ سے لیکر ہالی وڈ تک سبھی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات پر غم میں ڈوبے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کی وفات فلمی دنیا کے لیے سانحہ عظیم ہے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے سربراہ اکرام الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ فلمی دنیا کے شہنشاہ کی حیثیت سے دلیپ کمار کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اللہ تبارک و تعالی انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *