دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کی جمع دولت سامنے آگئی

دلیپ کمار کی دولت

بھارت کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار آج طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تاہم ان کی دولت کے بارے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 98 سالہ دلیپ کمار نے 1944 سے لے کر 1999 تک فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اس دوران انھوں نے فلموں سے کچھ دولت بھی بنائی۔

پشاور میں 1922 کو پیدا ہونے والے دلیپ کمار نے 1944 میں فلم جوار بھاٹا سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا اور آخری مرتبہ 1988 میں فلم قلعہ میں جلوہ گر ہوئے۔

ان کے سینیے پر فلم دیوداس، سوداگر، مغلِ اعظم، کرانتی اور کرما جیسی ایور گرین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کا کریڈٹ ہمیشہ رہے گا۔

تاہم ایک رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار نے اپنی اداکاری سے تقریباً 627 کروڑ بھارتی روپے کی دولت جمع کی تھی۔

دلیپ کمار بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے اداکار تھے جو 1950 کے عشرے میں ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ایک لاکھ بھارتی روپے لیا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ اتنی دولت جمع کرنے کے باوجود یوسف خان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو سادہ زندگی بسر کرنے میں یقین رکھتے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *