میرپور شہر میں مون سون سے قبل نالوں کی صفائی و ستھرائی جاری ہے، بدر منیر

بدر منیر

میرپور : ڈپٹی کمشنربدر منیر نے کہا ہے کہ میرپور شہر میں مون سون سے قبل نالوں کی صفائی و ستھرائی کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیے جملہ ادارے آپس میں باہمی اشتراک رکھیں۔ پی ایم یو کے زیر اہتمام شہر میں بچھائی جانے والی سیوریج سسٹم اور مین ہولز کے حوالے سے ڈرائنگ میونسپل کارپوریشن کو فراہم کی جائے تاکہ سیوریج سسٹم کو بحال رکھا جا سکے آئندہ شہر میں پانی اور سیوریج سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے جملہ متعلقہ اداروں کے اشتراک کے بعد ہی نیٹ ورک بچھایا جائے اور اس کے نقشہ جات بھی متعلقہ اداروں کے پاس ہونے چاہیے۔

واٹر سپلائی سکیم سیاکھ ڈڈیال کے ذمہ بجلی کے بقایا جات کے حوالے سے معاملات یکسو کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف محکموں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو ندیم اقبال،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری محمد ارشد، ڈائریکٹر ورکس عبدالقیوم مغل، ڈائریکٹر ایم ڈی اے اختر میر،ایکسین شاہرات ذیشان ممتاز، ایکسین برقیات وقار خلیل،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئر نگ راجہ عتیق اختر خان،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم یو راجہ انعام اللہ خان، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ایکسین بلدیہ امتیاز علی،ایکسین برقیات چکسواری ارسلان انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے سہیل مسعود، اسسٹنٹ انجینئرپی ایم یو افصل فیاض حسین کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر بدرمنیر نے جملہ اداروں سے کہا کہ پانی کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کو بحال رکھنا نہایت ہی احساس معاملہ ہے اس سلسلہ میں شہر بھر میں سڑکات کی تعمیر کے دوران واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے بھی مشاورت کی جائے تاکہ کسی بھی جگہ سییوریج سسٹم بند نہ ہونے پائے اور نہ ہی واٹر سپلائی سسٹم سیوریج کے ساتھ مکس نہ ہونے پائے اجلاس میں واٹر سپلائی سکیم سیاکھ کے بجلی کے بقایا جات کے معاملہ کو یکسو کرنے کے حوالے سے غور حوض کیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *