جماعت کی مضبوط استحکام اور ضلع کے اندر عام انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، راجہ محمد فاروق حیدر

راجا محمد فاروق حیدر

میرپور : وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع پونچھ کے صدر سردار اعجاز یوسف کا استعفی نامنظور کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ جماعت کی مظبوطی استحکام اور ضلع کے اندر عام انتخابات میں کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان کے جائز تحفظات و شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ پونچھ ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ ن دیگر تمام جماعتوں سے بہتر پوزیشن میں ہے اعجاز یوسف کا استعفی مسترد کرتے ہوے امید کرتا ہوں کہ وہ جماعت کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے اس ضمن میں ان سے جلد ملاقات بھی کرونگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *