ٹھٹھہ: پریس کلب گمبٹ کا ام رباب کو اعزازی استقبالیہ،اجرک پہنائی گئیں

رباب چانڈیو ٹھٹھہ میں

ٹھٹھہ : سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی سماجی فلاحی اور جدوجہدانہ سرگرمیوں پر آج پریس کلب گمبٹ نے اعزازی استقبالیہ دیا صحافیوں کی جانب سے سندھ ثقافتی اجرکیں پہنائی گئیں۔

پریس کلب صدر صفدر سہتو نے کہا کہ حق سچ کی آواز بلند کرنے پر میڈیا ام رباب چانڈیو کے ساتھ ہے جو ایک تاریخی جدوجہد کرکے مثال قائم کرچکی ہے دوسری جانب ام رباب چانڈیو نے دو ماہ قبل بیدردی سے قتل ہونے والی ایک اور مظلوم بیٹی روبینہ اجن کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی کیس میں سست روی کے حوالہ سے ایس ایس پی خیرپور ملک ظفر اقبال سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ایس پی خیرپور ملک ظفر اقبال نے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ روبینہ اجن ہو یا ام رباب سندھ کی ہر مظلوم بیٹی میری اپنی بیٹیوں جیسی ہیں قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے ام رباب چاندیو نے سندھ کے مشہور شاعر امجد چانڈیو کی جانب سے دئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی امجد چانڈیو کا کہنا تھا کہ ام ربا اکیلی نہی غیرتمند چانڈیو برادری اور سندھ کے غیور لوگ اپنی بہن ام رباب چانڈیو کے ساتھ ہیں ۔

علاوہ ازیں ام رباب چانڈیو کا لاڑکانہ مری چوک پہنچنے پر داھانی اور مری برادری کے نوجوانوں نے شاندار استقبال کرتے ہوئے اجرکیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سندھ کی حق پرست بیٹی ام رباب چانڈیو کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے سرداری نظام نامنظور امن کا عنوان ام رباب ام رباب کے نعرے لگائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *