پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم کا اداکاری چھوڑنے کا اعلان

پاکستانی اداکارہ

لاہور: پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نے شوبز کو چھوڑنے سے متعلق سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔

پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی تاہم اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔

واضح رہے پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *