سندھ مدرستہ الاسلام کے طالبعلموں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

سندھ مدرستہ الاسلام کے طالبعلموں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (01 جولائی 2021): سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے فائنل ایئر طلباء کے لئے تین روزہ ’اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام‘ کے عنوان سے ورکشاپ منعقد کیا گیا۔

فارغ التحصیل طلباء نے سی وی رائٹنگ، موک انٹرویوز، کیریئر کونسلنگ، تقریر، ٹائیم مینجمینٹ اور چینج مینجمینٹ کے موضوعات پر ہونے والے سیشنز میں حصہ لیا۔

تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ ہم مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لئے اپنے طلبا کی مدد اور ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور اس طرح کے پروگرام ان کے لئے انتہائی اہم ہیں۔
یونیورسٹی کے دوبارہ کھلنے کے بعد ، ایس ایم آئی یو فیکلٹی اور طالبعلموں کیلئے مختلف اقدامات کے انعقاد میں سرگرم عمل ہے۔

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے عمدہ پروگرام منعقد کرنے پر فیکلٹی اراکین اور طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی اور انکے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی مسابقتی مارکیٹ میں ہنر کا ہونا ضروری ہے۔ یہ یونیورسٹی طلبائ کی صلاحیتوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹراسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر آصف علی وگن نے کہا کہ ایس ایم آئی یو کے طالبعلم سیکھنے کے خواہشمند ہیں، اس طرح کے مواقع سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا۔

150 سے زائد طلباء نے ان سیشنز میں حصہ لیا جن میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 13 قومی اور بین الاقوامی ماہرین نے طالبعلموں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ آخر میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن اور ڈینز نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *