کراچی پریس کلب الیکشن میں صدارتی امیدواروں کے مابین مقابلہ برابر ،ڈیموکریٹس جیت گئے ،

الرٹ نیوز

کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیموکریٹس نے پھرمیدان مار لیا ، صدرکی نشست پر مقابلہ برابر ہوگیا ‘ نتیجہ منجمد ‘ الیکشن کمیٹی نے 6 جنوری تک حل نکالنے کا موقع دے دیا .

کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیموکریٹس نے پھرمیدان مارلیا ‘ تمام نشتوں کے امیدوار کامیاب ہو گئے ، دی یونائیٹڈ گروپ کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا ، جب کہ صدر کی نشست پر دی ڈیموکریٹس کے امیدوار امتیاز خان فاران اوردی یونائیٹڈ پینل کے احمد خان ملک کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ، دونوں امیدواروں نے 579 ووٹ لیے اس طرح مقابلہ ٹائی ہوگیا ،

کراچی پریس کلب کی تاریخی بلڈنگ کا خوبصورت منظر

الیکشن کمیٹی کے مطابق دونوں گروپ کو ایک ہفتے میں کوئی نتیجہ نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے اگر دونوں گروپ کسی فیصلے پر راضی نہ ہوتے تو کراچی پریس کلب کے صدر کی نشست پر دوبارہ پولنگ کرائی جا سکتی ہے ،

اس سے قبل صدر کی نشست پر امتیاز خان فاران 3ووٹوں کی برطری سے انتخاب جیت گئے تھے تاہم دوبارہ اور پھر تیسری بار گنتی میں دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر نکلے واضح رہے کہ پریس کلب کے انتخابات میں کل1476میں سے1182 ووٹ ڈالے گئے تھے جس میں دونوں نامزد امیدوارو ں نے 579,579ووٹ لیے جبکہ 18ووٹ مسترد ہوئے ہے۔

کراچی پریس کلب الیکشن میں صدر ،جنرل سیکرٹری اور خازن وغیرہ کے ووٹوں کی گنتی

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس نے مسلسل دسویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔سالانہ انتخابات برائے سال2020 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے صد ر کے علا وہ تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020 میں ” دی ڈیمو کریٹس پینل “ نے 11نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے ۔سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی ، جس میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ ، ”دی یونائیٹڈ پینل“ اور دیگر امیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخا بات میں حصہ لیا ہے ،

کراچی پریس کلب کے گورننگ باڈیز کے امیدواروں کی ووٹوں کی تعداد

کراچی پریس کلب کے ارکان کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہائی کا استعمال کیا ۔ انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طریقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائے گئی ، کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020 کے چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کی جاری کردہ نتائج کے مطابق ” دی ڈیمو کریٹس پینل “ کے نائب صدر کے امیدوار سعید سربازی نے 822 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ دی یونائیٹڈ پینل کے سالک مجید نے 338 ووٹ حاصل کئے ،

خزانچی کے عہدے پر ( دی ڈیمو کریٹس ) کے راجہ کامران نے 786 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ، جبکہ مد مقابل ایم نعیم کھوکھردی یونائیٹڈ پینل کے 374 ووٹ حا صل کر سکے ، سیکرٹری کی نشست کیلئے (دی ڈیموکریٹس) کے ارمان صابر 846 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ فیضان لاکھانی دی یونائیٹڈ پینل نے 312 ووٹ حا صل کئے ، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر ( دی ڈیموکریٹس ) کے محمد ثاقب صغیر 790 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دی یونائیٹڈ پینل کے لیاقت علی رانا 364 ووٹ حاصل کر سکے ہیں ،

اسی طرح (دی ڈیمو کریٹس پینل ) نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستوں پر بھی کلین سوئپ کیا ہے ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس کے گورننگ باڈی کے امیدواروں میں عبد الجبار ناصر نے 800 ووٹ ، عبدالوحید راجپرنے 763 ووٹ ، زین علی نے 705 ووٹ ، عتیق الرحمان نے 694 ووٹ ، بینا قیوم نے 676 ووٹ ، سعید لاشاری نے 662 ووٹ اور لیاقت مغل نے 579 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے ،

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020 کے چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی نے نتائج کا اعلان کیا ، کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قراردیا گیا تھا ، الیکشن کیلئے 1476 ممبران ووٹ کے اہل قرار دیئے گئے تھے ، جس میں سے 1182 ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا ۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک یہاں ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *