الرٹ کے قارئین کیلئے خلفاء راشدین کی سیرت پر غیر منقوط کتاب “دو سسر دو داماد” پیش خدمت

کراچی : (ویب ڈیسک) سیرت النبی پر مفتی ولی رازی کی لکھی ہوئی غیر منقوط کتاب کے بعد ابو محمد محمد عظیم رائی نے دو سسر دو داماد کے عنوان سے پہلی سیرت خلفائے راشدین کتاب لکھ کر کمال کر دیا ہے ۔

چاروں خلفاء راشدین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ،حضرت علی المرتضی رضی اللہ کی سیرت پر 270 صفحات پر مشتمل غیر منقوط کتاب لکھی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں: ’’روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا

اس کی خاصیت یہ ہے کہ پوری کتاب میں کوئی ایک بھی حرف یا لفظ نقطے والا نہیں ہے ۔ پوری کتاب میں کوئی ایک بھی نقطہ نہیں ہے ۔ حضرت ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم تو حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سسر تھے اور حضرت عثمان اور علی رضی اللہ یہ دونوں داماد تھے ۔ اسلئے کتاب کا نام “دو سسر دو داماد ” رکھا گیا ہے ۔

یہ کتاب ادارہ اساس العلم کراچی نے شائع کی ہے اور اس کی پہلی اشاعت 2011 میں ہوئی تھی ۔جس پر اس وقت تقریظ مولانا محمد اسلم شیخوپوری شہید رحمہ اللہ نے لکھی تھی ۔ کتاب اب الرٹ کے قارئین کے لیئے پی ڈی ایف کی صورت میں پیش کی جارہی ہے ۔

دو سسر دو داماد

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *