عثمان انسٹیٹیوٹ میں 7 جامعات کے طلبہ کے مابین IT کے مقابلوں کا انعقاد

ایجوکیشن الرٹ :

عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں انٹرنیشل سوسائٹی ایسوسی ایشن فار کمپیوٹنگ مشینری (اے سی ایم) کے تعاون سے آئی ٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کو آل کراچی اسٹوڈنٹ کانگرس کا نام دیا گیا تھا ،

اس تقریب میں کراچی کی سات سے زائد نجی و سرکاری جامعات کے طالب علموں نے یو آئی ٹی کے طلبہ کے ساتھ مل کر مختلف مقابلوں میں شرکت کی ۔

یو آئِ ٹی کمپیوٹنگ سوسائٹی کے طلبا نے مختلف جامعات کے طلبہ کے درمیان ٹیکنالوجی کے مقابلے کروائے ، جن میں مختلف پراجیکٹس کی آئیڈیا پچنگ ، بزنس شروع کرنے کے آئیڈیاز اور ان کو کامیاب بنانے کے مفید طریقے بھی سکھائے گئے ۔

طلبا کی تفریح کے لئے مہمان طلبہ کے درمیان انڈور کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے جن میں پب جی ، کاونٹر اسڑرائیک ، چیز گیم، فیفا گیم اور دیگر شامل ہیں، طلبا کا کہنا تھا کہ پڑہائی کے ساتھ ساتھ اپنے ہی جیسے مستقبل کے انجینئرز کے ساتھ مل کر آئیڈیاز شیئرنگ یقینا خوش آئند ہے .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *