بھارتی اداکارہ کو پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کرلیا

یامی گوتم

ممبئی: بھارتی اداکارہ یامی گوتم کو پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ممبئی یونٹ نے اداکارہ یامی گوتم کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کرنے پر طلب کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ کو پولیس کی جانب سے طلبی کے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 جولائی کو یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

ای ڈی کے ایک سینئر حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانسزیکشن کی گئی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے حکام کو نہیں بتایا تاہم ای ڈی کے خودکار نظام نے اس ٹرانسزیکشن کا سراغ لگا لیا ہے۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ یامی گوتم ’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *