پاک فوج خداداد صلاحیتوں کی مالک ہے، دنیا میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں، کیپٹن عاصم ملک

عاصم ملک

دبئی : (نیوز ڈیسک) دنیا کی بہترین پاک فوج کے ہوتے ہوئے پاکستانی عوام کو سکون کی نیند سونا چاہیے، دنیا میں پاک فوج کا کوئی مقابلہ نہیں پاک فوج کو اللہ تعالی نے خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بجا طور پر جس ادارے پر خوشی اور فخر کا اظہار کر سکتی ہے وہ بلاشبہ پاک فوج کا ادارہ ہے جس نے ملک و قوم کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی،

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی نے بجٹ اناملیز کمیٹی برائے بزنس کا چیئرمین ایک بینکر کو بنانے پر سوال اٹھا دیا

پاک فوج کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور بھرپور صلاحیت کی بدولت دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاک فوج کی اسی خداداد صلاحیت سے دشمن ممالک اور بیرونی قوتیں انتہائی خائف ہیں اور وہ نا صرف بیرونی طور پر پاک فوج کے خلاف منظم پروپیگنڈا کررہے ہیں بلکہ ملک کے اندر بھی ان وطن دشمنوں کے کاسہ لیس پاک فوج کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے اس کا مورال گرانا چاہتے ہیں لیکن یہ عناصر نہیں جانتے کہ پاک فوج پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *